اس بار PSL5 میں کون سے کھلاڑی مداحوں کے لیے اسٹار بن سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 20, 2020

پاکستان سُپر لیگ سیزن 5 کا باقاعدہ آغاز آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔

پی ایس ایل نے پاکستان میں موجود کرکٹ کے باصلاحیت نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جس میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف و دیگر نام شامل ہیں۔ اس سیزن میں کون سے نوجوان کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی دکھا کر ’اسٹار‘ کھلاڑی کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ سکتے ہیں۔ آئے اُن پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

عمر خان

کراچی کنگز کے نوجوان لیفٹ آرم اسپنر عمر خان کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ پانے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان کے شہر ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ عمر خان پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں اس وقت توجہ کا مرکز بنے، جب انہوں نے لاہور قلندرز کے اہم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز سمیت تمام ٹیموں کے ٹاپ پلیئر کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پی ایس ایل فور میں نمایاں پرفارمنس کے باوجود بھی عمر خان سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہیں کر سکے تھے لیکن وہ پر امید ہیں کہ اس بار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کریں گے۔

سہیل اختر

لاہور قلندرز کے نئے کپتان ہونے کے ناطے اس بات کا اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو متاثر کر کے قومی ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کریں۔

سہیل ٹاپ آرڈر پوزیشن میں بہتر کھیل پیش کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں جس کی قومی کرکٹ ٹیم کو اشد ضرورت ہے۔

سہیل اختر اگر دی گئی ذمہ داریوں پر پورا اترتے ہیں اور اپنے فرائض ٹھیک طرح سے نبھاتے ہیں تو یقیناً ان کے قومی ٹیم کی نمائندگی کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔

موسیٰ خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ینگ فاسٹ باؤلر موسیٰ خان کے لیے بھی پی ایس ایل کا پانچواں سیزن وہی ثابت ہوسکتا ہے کہ جو حارث رؤف کے لیے بگ بیش لیگ 2020 ثابت ہوئی تھی۔

خوش دل شاہ

25 سالہ خوش دل شاہ اس پی ایس ایل کے سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیم میں 6 باؤلرز ہونے کے باوجود خوش دل شاہ اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More