پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات اب تک جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کی پوری اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ عمر اکمل چند روز قبل ہی کوڈ آف کنڈکٹ کے کیس میں بری ہوئے تھے اور پی سی بی نے غلط فہمی قرار دے کر معاملےکو ختم کیا تھا۔