ایسے کرکٹ شائقین جو سوشل میڈیا پر راتوں رات مشہور ہو گئے

ہماری ویب  |  Feb 19, 2020

شائقین کرکٹ جہاں اسٹیڈیم میں میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں شائقین میں ہی موجود ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ان سے زیادہ کرکٹ کا دیوانہ اور کوئی نہیں۔

کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے وہ تین لوگ جو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، یقیناً آپ لوگ بھی ان لوگوں کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہونگے۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

1.محمد اختر

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد اختر جو گزشتہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران فیلڈر کے کیچ ڈراپ کرنے پر اسے غصے بھری نظروں سے دیکھتے ہیں جسے کیمرے کی آنکھ محفوظ کر لیتی ہے۔ محمد اختر کے اس رد عمل کو لوگوں میں بہت پسند کیا جانے لگا ہے اور ان کی تصاویر کا استعمال لوگ آج بھی اپنی میمز میں کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد اختر کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے بہت بڑے پرستار ہیں۔

2.مومن ثاقب

مومن ثاقب کو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ وہی نوجوان ہیں جن کی گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد مومن ثاقب نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران مومن جذباتی انداز میں کہتے ہیں کہ جس ملک میں روٹی پانی کا مسئلہ ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کی کرکٹ کی طرح کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہوتی ہیں اور وہ خوشیاں بھی پاکستانی ٹیم نے ان سے چھین لی ہیں۔ مومن کے اس انٹرویو کو بھارت میں بھی خوب پزیرائی ملی۔

3.رضلا ریحان

کراچی سے تعلق رکھنے والی رضلا ریحان متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں کرکٹ کے مقابلوں کے دوران پاکستان کو سپورٹ کرنے آتی ہیں۔ رضلا ریحان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی رہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے متعلق زیادہ کچھ نہیں جانتی، خاندان کے لوگ جو ساتھ ہوتے ہیں ان سے پوچھتی رہتی ہوں،اسٹیڈیم جا کر دیکھنے کی رونق گھر میں کبھی نہیں ملتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More