شعیب اختر سلمان خان سے کب ملے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے سب کو حیرانی میں ڈال دیا

ہماری ویب  |  Feb 19, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سلمان خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے لکھا کہ میرے لیے کامیابی ایک اچھا انسان بن جانا ہے۔

ساتھ ہی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو بھی ٹیگ کیا۔

واضح رہے کہ یہی تصویر شعیب اختر اس سے قبل 2016 میں بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر چکے ہیں جس کےکیپشن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سلمان خان کے ہمراہ ہاتھ ملاتے ہوئے یہ تصویر دبئی میں لی گئی جو کہ چار پانچ سال پرانی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی فاؤنڈیشن ایک بہترین کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More