پی ایس یل 5 کا ٹائٹل کون لے جائے گا؟ حسن اور شاداب کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی

ہماری ویب  |  Feb 17, 2020

20 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے جا رہا ہے جس کے لئے پاکستانی کھلاڑی سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی پر جوش ہیں۔

ٹوئٹر پر جگری دوست حسن علی اور شاداب خان کے درمیان بحث دیکھنے میں آئی جس میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کرتے دکھائی دے رہے ہیں

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ بحث کی شروعات حسن علی کی جانب سے کی گئی۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے اسلام آباد یونائیٹد کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی کِٹ کا رنگ یعنی پیلے رنگ کو اسلام آباد کے لال رنگ پر فوقیت دی۔

ساتھ ہی حسن علی نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال کیا کہ وہ شدید مذاق کے موڈ میں ہیں۔

حسن علی کے ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد شاداب خان بھی پیچھے نہ رہے اور کہا کہ پی ایس ایل کی 2 ٹرافیز پشاور زلمی کی جیتی گئی ایک ٹرافی پر بھاری ہے۔ جس کے جواب میں حسن علی نے کہا کہ کوئی نہیں اس بار 2-2 کر دیں گے۔

شاداب نے دوست حسن علی کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ 2۔

جواب دینے اور دوست سے تفریح کرنے کی اس دوڑ میں حسن علی بھی بھرپور انداز میں جواب دیتے رہے اور شاداب کو فوراً یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے ایک ہی جیتی ہے۔

شاداب نے حسن کو جواب دیا کہ اس میں تمہیں ہی ہرایا تھا، اس کے جواب میں حسن نے لاجواب ہوجانے والی ایموجی کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹد نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں کی دلچسپ گفتگو سے ان کے مداح اور کرکٹ شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More