PUBG کھیلنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

ہماری ویب  |  Feb 08, 2020

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے مشہور گیم PUBG کے لائٹ ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔

موبائل گیمز کی نگرانی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پب جی کے موبائل لائٹ ورژن 0.16.0 کی تازہ ترین نئی اپ ڈیٹ کچھ دنوں میں لانچ کر دی جائے گی ، اس دفعہ کمپنی کی جانب سے گیمرز کو عمدہ فیچرز فراہم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل گیم میں ایک مخصوص نائٹ موڈ ورژن شامل کیا، جبکہ اس گیم میں اب نیا گروپ بنانے اور روم کارڈ کا فیچر بھی شامل ہوگا۔

واضح رہے گیم کا لائٹ موڈ ورژن فروری کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر کے حوالے سے چند معلومات سامنے آئیں جن کے مطابق PUBG کا لائٹ ورژن 18 فروری سے پہلے متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اس میں موبائل کی بیٹری کم خرچ ہونے کے حوالے سے لائٹ موڈ والے نقشے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پب جی گیم کا لائٹ ورژن مخصوص ممالک میں صرف اینڈرائیڈ فون کا استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More