پیسوں کی ضرورت نہیں تھی صرف اپنے شوق کی خاطر انڈسٹری میں قدم رکھا، امیر گھرانوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شوبز اسٹارز

ہماری ویب  |  Feb 07, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے صرف پیسہ کمانے کے لئے ہی اس انڈسٹری میں اپنا قدم رکھا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری میں ایسا نِکھار آیا کہ اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں رہا جبکہ دوسری جانب کچھ اداکار اور اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو صرف اپنے شوق کی خاطر اس انڈسٹری کا حصہ بنے جبکہ متعدد فنکار ایسے ہیں جن کا تعلق اچھے فیملی بیک گراؤنڈ سے ہےآئیے جانتے ہیں کون ہیں وہ نامور فنکار۔

حمزہ علی عباسی


گو کہ حمزہ علی عباسی گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ چکے ہیں لیکن حمزہ نے جب اس انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کا فیملی بیک گراؤنڈ بہت مستحکم تھا۔ انکا تعلق ایک جاگیردار گھرانے سے ہے۔ حمزہ خود بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جِس سے یہ تصور غلط ثابت ہوا کہ کم پڑھے لِکھے افراد اداکاری شروع کر دیتے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے والد کا تعلق مسلح افواج سے ہے جبکہ والدہ سیاستدان ہیں۔ حمزہ نے اپنی ابتدائی تعلیم امریکہ سے حاصل کی جبکہ ماسٹرز کی ڈگری قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔ حمزہ علی عباسی نے مقابلے کا بھی امتحان دیا جس میں ان کی تیسری پوزیشن آئی۔ تاہم انہوں نے ترجیح اداکاری کو دی۔

میرا سیٹھی


میرا نا صرف اداکارہ اور ماڈل ہیں بلکہ ایک مصنّفہ بھی ہیں۔ میرا کا شمار ان شہرت یافتہ شخصیات میں ہوتا ہے جو بیک وقت بے شمار صلاحیتوں کی ملکہ ہیں۔ میرا سیٹھی کا تعلق ایک دولت مند گھرانے سے ہے جبکہ ان کے والدین بھی امیر گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ نجم سیٹھی جو کہ میرا کے والد ہیں، ان سے کون نا واقف ہو گا؟ نجم سیٹھی کا شمار پاکستان کے نامی گرامی افراد میں ہوتا ہے۔ وہ لاہور سے شائع ہونے والے ہفتہ وار میگزین فرائی ڈے ٹائمز کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ میرا کی والدہ جگنو محسن نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے جبکہ میرا نے بھی اپنی تعلیم امریکہ اور برطانیہ سے مکمل کی۔

شہریار منور


اب بات کرتے ہیں اس اداکار کی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ شہریار منوّر صدیقی کو بھی شوبز کی دنیا نے متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ اس کا حصہ بنے۔ شہریار کے والد منور آلم صدیقی پاکستان ائیر فورس میں کمیشنڈ آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے جو کہ اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ بزنس کرتے ہیں۔ ہم ٹی وی کی سی ای او سلطانہ صدیقی شہریار کی رشتہ دار ہیں لیکن شہریار منور اس انڈسٹری کا حصہ صرف اپنی محنت سے ہی بنے ہیں۔

ونیزے احمد


ماضی کی خوبرو اداکارہ ونیزے احمد جو کہ آج کل پاکستان کے مشہور ڈرامہ عہدِ وفا میں اپنی ورسٹائل اداکاری کے جوہر دِکھاتی نظر آرہی ہیں، کا تعلق بھی ایک دولت مند گھرانے سے ہے۔ ونیزے نے اپنی ابتدائی تعلیم جرمنی میں حاصل کی۔ ونیزے کی شادی ایک امیر بزنس مین علی افضل ملک سے ہوئی جس کے بعد ونیزے نے اپنا بزنس بھی شروع کیا۔

حریم فاروقی


حریم فاروقی نے انڈسٹری میں آتے ہی متعدد بار یہ باور کروا دیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ صرف اپنا کیرئیر بنانے کے لئے بنی ہیں جبکہ اب حریم کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔ حریم کے والد پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔ حریم کے مطابق وہ اچھی فِلمیں بنا کر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More