پاکستانی اداکارہ ثمن انصاری پی آئی اے سے کیوں ہوئیں خفا جو ویڈیو پیغام جاری کر دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 07, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ادکارہ ثمن انصاری کا ایک ویڈیو پیغام منظرِ عام پر آیا جس میں انہوں نے پی آئی کے لئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے پی آئی کے اعلیٰ عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نا انصافی ہے کہ پی آئی اے والے اندرونِ ملک سفر کرنے والوں کو صرف 22 کِلو گرام کا وزن ہی لے جانے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ دوسری ائیرلائنز اس سے زیادہ وزن کا سامان لے جانے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔


اداکارہ نے یہ ویڈیو کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس وقت بنائی جب انہوں نے اپنی شوٹ کے لئے بہاولپور سفر کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More