پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی جانب سے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان نے فلموں میں جلوہ گر ہونے کے لیے ایک کروڑ روپے تک میں کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات بھی منہ مانگا معاوضہ لے رہی ہیں کیونکہ اداکارہ فلموں میں کام کرنے کے لیے 70 لاکھ سے 80 لاکھ کی رقم وصول کرتی ہیں۔
اداکار جاوید شیخ 25 لاکھ سے 35 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے دیگر معروف اداکار بلال اشرف، شہر یار منور، کبریٰ خان ، صبا قمر اور مایا علی نے بھی فلموں کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ جیسے جیسے فلموں کی جانب دلچسپی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے اداکاروں کے معاوضہ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔