علی ظفر کے مداحوں کے لیے ان کے خوبصورت گھر کی شاندار تصاویر

ہماری ویب  |  Feb 06, 2020

لوگ جن مشہور شخصیات کو پسند کرتے ہیں ان کی طرز زندگی کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کا شوق بھی رکھتے ہیں کہ وہ کیسے رہتے ہیں، کہاں رہتے ہیں، اپنے گھروں میں وقت کس طرح گزارتے ہیں یہ تمام سوالات پرستاروں کے دہنوں میں گردش کرتے ہیں اور اس سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں مومنہ سبطین نے لاہور میں علی ظفر کے گھر کا دورہ کیا اور اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے گلوکار کے گھر کے دلکش مناظر ان کے چاہنے والے مداحوں کو دکھائے۔

گلوکار علی ظفر نے سرد موسم میں سب کے لئے کافی تیار کی ساتھ ہی اپنے کھانا پکانے کی مہارت کے حوالے سے بھی بات کی۔

ان کا گھر بہت شاندار اور جدید فن تعمیر سے تیار کردہ ہے۔ انٹرویو کے دوران علی ظفر نے اپنے گھر کا خاص اسٹوڈیو روم بھی دکھایا جہاں انکا پیانو اور دیگر موسیقی کے آلات رکھے موجود تھے۔ علی ظفر نے بتایا کہ وہ اس کمرے میں اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور پیانو بجا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More