کم عمری میں شادی کرنے والے جوڑے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکار عمران اشرف بھی میدان میں آگئے، کیا پیغام دیا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Feb 06, 2020

اس وقت جہاں ایک جانب سوشل میڈیا پر کم عمر دولہا اور دلہن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز چھائی ہوئی ہیں وہیں دوسری جانب صارفین ان کی کم عمری میں شادی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں شادی کی صحیح عمر کے حوالے سے ایک بحث اُس وقت چھڑ گئی جب گزشتہ روز ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

نئے شادی شدہ جوڑے اسد اور نمرہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ اسد میٹرک کا طالبعلم ہے جبکہ نمرہ فرسٹ ائیر کی طالبہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کے بعد دونوں عمان منتقل ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی پڑھائی جاری رکھیں گے۔

بہت سے صارفین نے جہاں اس جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں دیگر صارفین نے کم عمری میں شادی کرنے کو غلط تاثر کا نام دیا۔

لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اسد کی بہن زرپاش خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کی وضاحت کی کہ میاں بیوی کو شادی کرنے کے لیے ان کے اہلخانہ کی جانب سے کسی قسم کی زور زبردستی نہیں کی گئی اور دونوں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہیں۔

ایک انٹرویو میں اسد کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی ملاقات گزشتہ برس بڑی بہن کی شادی پر ہوئی تھی، اس کے بعد فیصلہ کیا کہ شادی کریں گے اور پڑھائی ساتھ جاری رکھیں گے، گھر والے شروع میں راضی نہ ہوئے تاہم مزید بات کرنے کے بعد راضی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اسد میٹرک کا طالب علم ہے جبکہ ان کی اہلیہ نمرہ فرسٹ ائیر کی طالبہ ہیں۔

اسد نامی ایک ٹوئٹر صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس عمر میں اسد اور نمرہ کی شادی ہوئی ہے اُس عمر میں تو وہ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے کس شعبے کا انتخاب کریں۔

دوسری جانب ایک صارف کا جوڑے کی حمایت میں کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی شخص صاحب اسطاعت ہے تو کم عمر میں شادی کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

دولہے کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جوڑے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی اور بھابھی شادی کے بعد بہت خوش ہیں اور وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔

ایک صارف نے ان کا تعلیم جاری رکھنے کے فیصلے کو اپنی ٹویٹ میں شامل کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس جوڑے کو ازدواجی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

تاہم پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار عمران اشرف اعوان نے ٹوئٹر پر نئے شادی شدہ جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں نے نکاح کیا ہے اللہ ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More