کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس سال کراچی کنگز کو بہت عمدہ کرکٹر ملے،ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ ہی زبردست ہوگا۔
عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان کراچی کنگز کی ٹیم کے لئے میچ وننگ کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کی فٹنس بھی بہت اچھی ہے۔
عماد کا کہنا ہے کہ فٹنس ایک دم بہترین ہے اور پی ایس ایل کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں کراچی کنگز کی قیادت کرنا میرے لئے بہت فخر کی بات ہے، شائقین ٹیم کو صرف جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، بحیثیت کپتان میری پوری کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں اگر گیم پلان کے مطابق پرفارم کریں گے تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ان کا یہ کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، ان کے ہمارے ملک آنے سے پاکستان سپر لیگ مزید دلچسپ ہو جائے گی، ڈرافٹنگ کے دوران کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ مشاورت شامل تھی، امید نہیں تھی کہ اتنے بہترین کھلاڑی مل جائیں گے۔