عہدِ وفا کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ کہانی منظرِ عام پر آگئی

ہماری ویب  |  Feb 04, 2020

ڈرامہ عہدِ وفا جو کہ پاک فوج کے تعاون سے بنایا گیا ہے، آج کل پاکستان کا سب سے ہٹ ڈرامہ جا رہا ہے۔ تقریباً ہر عمر کے افراد اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں لیکن ڈرامہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ ڈرامے کے جس عنصر نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کروایا وہ ہے اس کی منفرد کہانی اور ڈرامے کی ہدایتکاری۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دِن پہلے ڈرامے کی ایک قسط کی شوٹنگ کی گئی جس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعد اور دعا اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور پیچھے سعد کے دوست شہریار، شارق اور شاہ زین موجود ہیں۔ اِن تصاویر سے مداحوں کے سامنے یہ راز کھل گیا کہ آئندہ آنے والی اقساط میں دعا اور سعد کی شادی ہو جائے گی۔



تاہم اِس کے علاوہ دو اور تصاویر وائرل ہوئیں جو غالباً آخری قسط کی شوٹنگ کی ہیں۔ یہ تصویریں سی ایم ایچ اسپتال کی ہیں۔ ان تصاویر کے وائرل ہونے سے جو عوام میں ڈرامے کے حوالے سے تجسس تھا وہ ختم ہو گیا کیونکہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد شہید ہو جائے گا البتّہ اس حوالے سے تصدیق تو ڈرامے کی آنے والی اقساط میں ہی ہو گی۔



ڈرامہ عہدِ وفا میں رانی کا کِردار ادا کرنے والی اداکارہ زارہ نور عباس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کے ہمراہ عثمان خالد بٹ، ڈرامے کے ہدایتکار سیفی حسن اور دیگر ٹیم موجود ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ 'شاہ زین اور رانی کی شوٹ ختم ہو چکی ہے'۔ اداکارہ نے مزید لِکھا کہ 'میرے پاس بہت کچھ ہے کہنے کو لیکن میں آخری قسط کا انتظار کروں گی'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More