ملالہ اور شہزاد رائے کے درمیان ہوا شطرنج کا دلچسپ مقابلہ، کون بازی لے گیا ؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2020

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کھیلنے کے دوران تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز معروف گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ شطرنج کھیلنے میں مصروف ہیں۔

شہزاد رائے کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا اُستاد ہوں۔

گلوکار کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں بتایا کہ واقعی میں شہزاد رائے بہترین استاد ہیں۔

ایک صارف نے کمینٹ میں لکھا کہ ’ملالہ جلدی سِیکھنےوالی ہیں اور آپ ایک زبردست استاد ہیں، ماشااللّہ۔‘

ایک اور صارف فائزہ امجد نے شہزاد رائے سے پوچھا کہ ’شطرنج میں کون جیتا؟

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی دنیا کی سب سے کم سن نوبل انعام یافتہ فرد ہیں جبکہ شہزاد رائے کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے ساتھ ہی وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More