میرے لیے خود کو بدل لینا کافی نہیں ہے دل چاہتا ہے کہ لوگوں کی ۔۔۔۔۔فیروز خان نے خود کو کیوں اور کیسے بدلا، حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Feb 04, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ صرف خود کو بدل لینا میرے لیے کافی نہیں ہے، میرا دل چاہتا ہے کہ لوگوں کی کسی طرح مدد کا ذریعہ بنوں۔

ذرائع کے مطابق معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ سے متعلق شو کی ہوسٹ ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔

اداکار فیروز خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ان کے کردار کا نام حمزہ ہے، اور ڈرامہ سیریل میں ان کے ہمرا مرکزی کردار میں رمشا خان، گوہر خان اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔

فیروز نے بتایا کہ جب میں چھوٹا تھا تو کبھی اداکار بننے کا سوچا بھی نہیں تھا، اگر اداکار نہ ہوتا تو اپنا کوئی ذاتی ریسٹورنٹ کھول لیا ہوتا۔

انہوں نے اپنے حوالے سے کہا کہ پہلے بہت زیادہ پارٹیوں میں جاتا تھا لیکن اب اس میں کمی آگئی ہے، عمر کا ایک تقاضا ہوتا ہے کہ بندہ ان چیزوں سے دور ہو جاتا ہے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کو جوانی کی عبادت بے حد پسند ہے، مجھے لگتا ہے کہ آپ جوانی میں بہت سی چیزوں کا فیصلہ کرلیں تو بقیہ زندگی خوبصورت ہو جاتی ہے اور رزق سے زیادہ رزق عطا کرنے والے کو ڈھونڈیں تو زیادہ بہتر ہے۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اداکار فیروز خان کا کہنا تھا کہ زندگی کوئی ایسی چھوٹی چیز نہیں ہے کہ ہمیں زندگی میں یوں ہی بھیج دیا گیا ہے اور ہمیں مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، مجھے حج سے بہت کچھ حاصل ہوا اور میں بہت زیادہ خوش نصیب ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More