دانش اور رومی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے، لیکن اس بار مہوش کی جگہ کونسی اداکارہ ساتھ نظر آئیں گی؟جانیں

ہماری ویب  |  Feb 03, 2020

مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ معروف ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ان کے بیٹے رومی کا کردار ادا کرنے والے شیث گل کے ساتھ ایک بار پھر آن اسکرین نظر آئیں گے۔

ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے اپنے کرداروں اور عمدہ ڈائیلاگ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ ڈرامے میں کام کرنے والے سب ہی فنکاروں نے اپنا اپنا کردار بخوبی انجام دیا جس کی مداحوں نے خوب تعریف بھی کی لیکن سیریل میں سب سے زیادہ جس کردار کو سراہا گیا وہ ہمایوں سعید کے بیٹے کا کردار نبھانے والے ’شیث گل‘ تھے جس کا نام ڈرامے میں رومی تھا۔ رومی اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ کی بہترین ادائیگی کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

بے حد مقبولیت کے بعد اب ڈرامے کے ہیرو اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پوسٹ پر اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شیث گل کے ہمراہ ایک بارپھر اداکاری کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بار وہ ڈرامہ نہیں بلکہ فلم ہوگی۔ اداکار نے کہا کہ وہ شیث کے ساتھ انشا اللہ جلد ہی بڑے پردے پر جلوہ گر ہونگے۔

تاہم ہمایوں کے ساتھ اس بار کونسی اداکارہ جلوہ گر ہونگی اس حوالے سے انہوں نے اب تک کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں ہمایوں اور عائزہ خان کی جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More