اداکارہ انجمن نے طلاق سے متعلق خاموشی توڑ دِی، اہم بیان نے مداحوں کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 03, 2020

گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں گردِش کر رہی ہیں کہ ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کو ان کے شوہر نے طلاق دے دی ہے جبکہ اب اداکارہ کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

ادکارہ انجمن شاہین سے وسیم علی عرف لکی علی نے گزشتہ سال جولائی میں پسند کی شادی کی تھی لیکن اطلاعات کے مطابق وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی کی ہے۔ وسیم علی نے خود بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے تاہم دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا جبکہ اب ادکارہ انجمن نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں اپنے شوہر وسیم کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں'، ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اللہ پاک جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More