ٹِک ٹاک اور سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز، تصاویر سے شہرت پانے والی حریم شاہ کی اب ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جِس میں ان کے ہاتھ میں لاکھوں روپے نظر آرہے ہیں۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی یہ ویڈیو شئیر کی جِس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں میں نوٹوں کی کئی گڈیاں اٹھائی ہوئی ہیں۔
ٹِک ٹاک گرل نے ویڈیو کا کیپشن بھی تحریر کیا جِس میں انہوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ 'کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میرے ہاتھوں میں کتنے پیسے ہیں؟'
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی اِس ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔