لمبے بال یا چھوٹے بال --- چند پاکستانی سیلیبریٹیز پر کونسا ہئیر اسٹائل زیادہ جچتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2020

چند مشہور پاکستانی اداکار جو اپنے منفرد ہئیر اسٹائل کی وجہ سے لوگوں میں پسند کئے جاتے ہیں۔

جہاں کچھ اداکار لمبے لمبے بالوں کے ساتھ اسمارٹ نظر آتے ہیں ، وہیں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو اپنے بالوں کو مختصر رکھنا پسند کرتے ہیں۔ آئے نظر ڈالتے ہیں ان پاکستانی مرد اداکاروں پر جو لمبے اور چھوٹے دونوں قسم کے بالوں کا اسٹائل بنا چکے ہیں۔

1. بابر علی

بابرعلی اپنے فلمی کیریئر کے دوران اپنے لمبے بالوں کے ساتھ اہم کردار سے مشہور تھے۔ وہ کافی فلموں کے اندر بڑے بالوں میں دکھائی دیتے تھے۔ لمبے بال ان کی پہچان بن گئے تھے اور اپنے متعدد پراجیکٹز میں یہ ان کی علامتی شناخت بھی ہوا کرتے تھے۔ بابر علی ان چند اداکاروں میں سے ہیں جو بڑے اور چھوٹے دونوں طرح کے بالوں میں منفرد نظر آتے ہیں۔

2. احد رضا میر

احد رضا میر نے جب ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے بال خاصے لمبے تھے۔ وہ اپنے ابتدائی سیریلز میں لمبے بالوں میں دکھائی دیے ۔ آغاز میں وہ اپنے ماضی کے ایک ڈرامہ سیریل سمی میں بڑے بالوں کے ساتھ نظر آئے تھے، اس کے علاوہ احد رضا نے دیگر ڈرامے اپنے بڑے بالوں میں ہی انجام دیے۔ مگر ان کے مداحوں نے انہیں چھوٹے بالوں میں ہی زیادہ پسند کیا ہے۔

3. مہیب مرزا

مہیب مرزا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں اور اپنے لمبے بالوں کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی ہیں۔ موہب مرزا چند ان مشہور شخصیات میں سے ہیں جو اپنی الگ پہچان بنانے کے طریقے اپناتے رہتے ہیں۔

4. فیروز خان

پاکستان میں تیزی سے اپنی پہچان بنانے والے مقبول ہیرو فیروز خان نے اپنا کیریئر بطور Vj شروع کیا تھا۔ جب فیروز خان نے پہلی بار ڈرامہ سیریل چپ رہو میں کام کیا تھا تو انہوں نے اپنی اداکاری کے آغاز سے ہی اسی طرح کے چھوٹے بال رکھے ہوئے تھے ۔انہوں نے کئی عرصے بعد اپنے بال بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اپنے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہونگے جن میں ان کے بال لمبے دکھائی دیں گے۔

5.عثمان خالد بٹ

اداکار عثمان خالد بٹ کے بھی اپنے ابتدائی پراجیکٹز کے آغاز سے ہی چھوٹے بال تھے اور کئی سالوں تک انہوں نے ایک ہی بالوں کا اسٹائل قائم رکھا۔ البتہ انہوں نے اپنی پوری شخصیت اپنے لباس اور شاندار داڑھی کی مدد سے بے مثال بنائی۔ عثمان خالد بٹ کی فیچر فلم باجی میں انہوں نے اپنے بال لمبے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اب تک لمبے بالوں کا اسٹائل قائم کیا ہوا ہے۔

6.علی ظفر

علی ظفر پاکستان کے ایک مشہور گلوکار، ماڈل اور اداکار ہیں۔ وہ دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کی بدولت بے حد مقبول ہوئے۔ علی ظفر نے پاکستان میں بڑی اسکرین پر بھی بہت کچھ کر کے دکھایا۔ وہ بھی باقی اداکاروں کی طرح منفرد اسٹائل کے انداز اپنا چکے ہیں۔ لمبے بال بھی ان کی شخصیت کو سنوارتے ہیں اور یقیناً چھوٹے بال بھی ان پر خوبصورت لگتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More