حریم شاہ کس کی کزن ہیں؟ مفتی عبدالقوی نے بتا کر سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Jan 30, 2020

نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے جب مفتی عبدالقوی سے ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کی ان کے ساتھ تصاویر کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے ان کے بارے میں یہی بتایا ہے کہ حریم شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ نے گزشتہ چند سالوں سے ملکی سیاست میں ہنگامہ کھڑا کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ کی جانب سے پاکستان کے سیاست دانوں اور مختلف وفاقی و صوبائی وزراء کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد ہر جگہ ان کے چرچے ہیں۔

حریم شاہ نے ایک بار دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہیں ایک مشن ملا ہوا ہے اور اس کو پورا کرنے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جائیں گی۔ اسی دوران سٹار گرل حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد مفتی عبدالقوی بھی تنقید کی زد میں آئے تھے۔ کیونکہ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا جس کے بعد قندیل بلوچ کے قتل کے معاملے پر بھی ان کا نام زیر بحث رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More