سرفراز احمد اور پی سی ایل، شائقین کرکٹ کے لیے 4 دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Jan 30, 2020

سرفراز احمد کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ صرف کچھ ہی میچوں میں انہوں نے شائقین کو متاثر کیا جس کے بعد انہیں انڈر 19 کا کپتان بنایا گیا۔ ان کی زیر کپتانی پاکستان نے 2006ء میں مسلسل دوسری مرتبہ انڈر 19 کا عالمی کپ جیتا تھا۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی زیر قیادت پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹی 20 میں عالمی نمبر ایک بننے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

1. پاکستان سپر لیگ 2018 کی جیت

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی ۔

کپتان سرفراز کی عمدہ کپتانی کے باعث ٹیم نے پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو بار پی ایس ایل میں رنرز اپ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔

2. سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی لڑائی

گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور وہاب ریاض کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا۔ جس وقت سرفراز احمد جارہانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے تو اس وقت وہاب ریاض نے ان پر ہتک آمیز فقرے کسے جس کے بعد سرفراز احمد بھی انہیں بھرپور جواب دیتے ہیں۔ فیلڈ امپائر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے ہیں۔ مگر شائقین کرکٹ کو وہ مناظر آج بھی یاد ہیں۔

3. پی ایس ایل 5 میں کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپس آئیں۔

4. کھلاڑی یا کپتان

جب سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ وہ کپتان کی حیثیت سے ہی ٹیم میں واپس آنا چاہیں گے یا بطور کھلاڑی واپسی بھی قبول ہوگی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور کھلاڑی ہی قومی ٹیم میں منتخب ہوئے تھے اور اب بھی بطور کھلاڑی ہی واپسی کرنا چاہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More