ماہرہ خان کے بیٹے نے اپنی ماں سے ایسا کون سا انوکھا سوال کر لیا جس کا اداکارہ جواب ہی نا دے سکیں؟

ہماری ویب  |  Jan 30, 2020

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے سوال کا ذکر کیا جو اس نے ماہرہ سے پوچھا۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر تحریر کیا کہ 'اُن کے بیٹے اذلان نے اُن سے پوچھا کہ ماما کیا آپ جانتی ہیں کہ ہماری زندگی کے خاص لمحے کون سے ہوتے ہیں؟'

ماہرہ نے لکھا کہ 'میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آپ مجھے بتاؤ کہ یہ لمحے کون سے ہوتے ہیں'۔

بیٹے نے کہا کہ 'ایسے لمحے جن کو آپ ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے سب سے خاص اور غیر معمولی لمحے ہوتے ہیں'۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ 'اِس کے بعد میں نے آنکھیں بند کیں اور اُ ن تمام لمحوں کے بارے میں سوچا جن کو میں زندہ رکھنا چاہتی ہوں تو یہ بہت سارے لمحے تھے'۔

پوسٹ پر تحریر کیپشن کے اختتام پر ماہرہ نے مداحوں سے کہا کہ 'آپ لوگ بھی یہ پوسٹ پڑھتے وقت ایسا کرنے کی کوشش کریں اِس سے آپ کو احساس ہوگا آپ کتنے خوش قسمت ہیں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More