شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

ہماری ویب  |  Jan 29, 2020

گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کے آپس میں بڑھتے مراسم ان کے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ شاید دونوں میں کوئی بہت گہرا تعلق ہے اور جلد ہی دونوں کی شادی کی خبر دیکھنے میں سامنے آئے گی۔ دونوں اسٹارز کو شوبز حلقوں میں کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئے دِن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی دِلچسپ کیپشن تحریر کر کے تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار شہباز شگری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئمہ بیگ کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن نے مداحوں کا شک یقین میں بدل دِیا۔

اداکار نے آئمہ بیگ کی مسکراہٹ کو بے انتہا سراہتے ہوئے لکھا کہ 'یہ مسکراہٹ، یہ خوبصورت مسکراہٹ میرے خاتمے کا سبب بنے گی اور اگر ایسا ہوا تو یہ کتنا شاندار اختتام ہوگا اور ایسا ہوگا'۔ گلوکارہ کو اپنے ہر کام کا شریک اور ساتھی قرار دیتے ہوئے شہباز شگری نے یہ بھی لکھا کہ 'اگر میں گننا شروع کروں تو کچھ زیادہ ہی ہوجائے گا'۔


یہی تصویر آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ اداکار شہباز شگری نے ماڈل عائشہ لینیا اختر سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصے نا چل سکی اور جون 2018 میں دونوں نے اپنے راستے الگ کر لیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More