بھارت میں رہائش پذیر مسلمان اداکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور سیف علی خان و دیگر کو اہلخانہ سمیت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) بِل کی وجہ سے بھارتی شہریت کا مقدمہ لڑنا پڑے گا۔
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ممبئی اور نئی دہلی میں رہائش پذیر اداکاروں کی فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں دیگر معلومات اکٹھی کی جائیں۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ممبئی اور نئی دہلی میں موجود دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ان فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مستقل جانچ کی جائے اور فنکاروں کے بیانات پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ اس بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت کی طرف سے 11 دسمبر 2019 کو شہریت ترمیمی قانون بِل پیش کیا گیا جس کی وجہ سے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔