دوری سہی جائے نہ، بھارتی گلوکار کا عاطف اسلم کے نام دِلچسپ پیغام

ہماری ویب  |  Jan 28, 2020

بھارتی گلوکار و موسیقار ٹونی ککڑ عاطف اسلم کی سریلی آواز کے دیوانے نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹونی ککڑ نے عاطف اسلم کے ایک پرانے گانے کی لائن لکھی اور کہا کہ 'یار یہ باؤنڈریز ہٹا دو، دُوری سہی جائے نہ'۔


بھارتی گلوکار نے عاطف کی آواز کی بھی تعریف کی اور لِکھا کہ 'اتنی پیاری آواز دُنیا میں کسی کی بھی نہیں ہے'۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے سبب گلوکار عاطف اسلم پر بھارتی فلموں میں گلوکاری پر پابندی عائد ہے تاہم عاطف اسلم کے بھارتی مداح بالی ووڈ فلموں میں اُن کی واپسی کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے ٹونی ککڑ نامور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے بھائی ہیں جبکہ ٹونی ککڑ کے مشہور گانوں میں کوکا کولا تو، کچھ کچھ، دھیمے دھیمے اور ملے ہو تم ہم کو شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More