میرے پاس تم ہو ختم ہوئے 3 روز گزر گئے لیکن اب بھی ڈرامہ لوگوں کے ذہنوں پہ چھایا ہوا ہے، دیکھیں دلچسپ میمز اور ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 28, 2020

پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو گزشتہ ہفتے اپنے اختتام کو پہنچا۔

ڈرامہ کی اقساط تو ختم ہو گئیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامہ کو ختم نہیں کیا گیا۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں ڈرامے پر بننے والے زبردست میمز کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر صارفین کی بڑی تعداد اب تک ڈرامہ پر دِلچسپ میمز بنا رہی ہے جو بے شمار لوگ شئیر بھی کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط پر تنقیدی انداز پر میمز بنائے اور پوسٹ کیے جبکہ کچھ نے ڈرامے کے مرکزی کِردار دانش کی موت کے حوالے سے مزیدار ٹوئٹ کیے۔

ایک صارف نے دِلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اِس ڈرامے کا مرکزی خیال یہ تھا کہ بیوی کے جانے سے موت واقع نہیں ہوتی بلکہ واپس آنے سے ہوتی ہے'۔


حمزہ نامی ایک صارف نے ڈرامے کے اختتام پر تنقیدی لیکن مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ 'بے وفائی تو اس ڈرامے کے اختتام نے کی ہے پوری قوم کے ساتھ'۔


ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں پاکستانی بلے باز عمر اکمل ڈرامہ کا او ایس ٹی گنگنا رہے ہیں۔



اس کے علاوہ بھی کئی ایسے میمز تھے جس سے دیگر صارفین کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی دِکھائی دِی۔




انس صدیقی نامی ایک صارف نے ٹوئٹ کیا جس میں دانش اور متین صاحب کی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر ہے اور پھر دونوں کی وفات کی تصویر ہے، ساتھ ہی کیپشن میں لِکھا کہ 'اِس ڈرامے کا سبق یہ تھا کہ سِگریٹ پینا جان لیوا ہوتا ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More