اداکارہ میرا کا یہ دعویٰ ہے کہ انہیں بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی۔
گزشتہ روز میرا نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے میزبان کو بتایا کہ 'عمران ہاشمی نے مجھے شادی کی آفر کی تھی'۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن ان کا تعلق ہندو فیملی سے ہونے کی وجہ سے میں نے منع کردیا'۔
میرا نے کہا کہ 'شوبز انڈسٹری میں میرے دوست اور دشمن دونوں ہیں، مجھے بہادر لوگ پسند ہیں، خوف ان لوگوں کے اندر ہوتا ہے جن میں ٹیلنٹ نہیں ہوتا، میرے پاس ٹیلنٹ ہے تو میں پیسے کما سکتی ہوں'۔
آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میرے نزدیک آئیڈیل شخص وہ ہے جو آپ کے سامنے سگریٹ، شراب نہ پئیے اور آپ کا خیال رکھے'۔
واضح رہے پروگرام میں میرا نے اپنی شادی ہونے سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا۔