عامر لیاقت کا ٹوئٹ، کیا واقعی نور بخاری نے اپنے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا؟

ہماری ویب  |  Jan 27, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنی بیٹی کی خاطر اپنے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے نور بخاری اور ان کے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ 'نور بہن نے عون بھائی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے، عظیم عورت۔ قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ'۔


عامر لیاقت کے اس ٹوئٹ کا سابق اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دِیا تاہم لوگوں نے مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عون چوہدری کی تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا میرا ہیرو۔

View this post on Instagram

My Hero😍😘🥰

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on


تصویر پر بہت سے لوگوں نے نور بخاری کو مبارکباد دیں جبکہ نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More