ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مداحوں کے لئے خوشخبری، سیزن 2 کے حوالے سے خلیل الرحمٰن قمر کا بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Jan 27, 2020

ریکارڈ بریکنگ کامیابی حاصل کرنے والا پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کا اختتام ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی آخری قسط ٹیلی ویژن سمیت پاکستان بھر کے بڑے سنیما گھروں میں نشر کی گئی۔

اے آر وائے کے مارننگ شو میں ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کو مدعو کیا گیا جس میں مصنف نے آخری قسط کے حوالے سے گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران میزبان نے خلیل الرحمٰن سے ڈرامے کے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا۔

سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں پہلی دفعہ سوچ رہا ہوں کہ اپنے ڈرامے کا سیکوئل لکھوں کیونکہ عام طور پر میں اپنے ڈراموں کا سیکوئل تحریر نہیں کرتا، لیکن میں سوچوں گا کہ اس ڈرامے کا سیکوئل لکھ دوں'۔



خلیل الرحمٰن قمر نے اس موقع پر مداحوں کا بے حد شکریہ ادا بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More