عائزہ خان نے کوئی سرجری نہیں کروائی، تو پھر ایسا کیا کیا جو ان کا چہرہ ہی بدل گیا؟ دیکھیے کچھ حیران کن تصویریں

ہماری ویب  |  Jan 24, 2020

عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا وہ نام ہے جس نے پاکستان کو بے شمار ہِٹ ڈرامے دیے۔ عائزہ نا صرف ایک خوبصورت چہرے کی مالک ہیں بلکہ اداکاری میں بھی لا جواب ہیں۔ عائزہ خان نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تب وہ ایک کالج کی لڑکی تھیں جبکہ آج اگر ہم انہیں دیکھیں تو وہ ورسٹائل اداکارہ کے ساتھ ساتھ دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔

عائزہ نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے اب تک اپنا انداز بالکل تبدیل کر لیا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے مزید خوبصورت لگنے کے لئے اپنے چہرے کی مختلف سرجریز کروا رکھی ہیں جبکہ کچھ افراد عائزہ کے بارے میں بھی یہ ہی تصور کرتے ہیں۔ مختلف پروگرامز میں عائزہ سے یہ سوال پوچھا جا چکا ہے کہ کیا انہوں نے بھی اپنے چہرے کی کوئی سرجری کروائی ہے؟ جس کا جواب عائزہ نے ہمیشہ نفی میں دِیا۔ عائزہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔


تاہم ایک مرتبہ عائزہ سے سوال ہوا کہ کیا انہوں نے اپنے رنگ کو گورا کرنے کے لئے انجیکشن لگوائے ہیں؟ جس کے جواب میں عائزہ نے بتایا کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تب میک اپ آرٹسٹ اتنے تجربہ کار نہیں تھے۔ جو میک اپ فاؤنڈیشن مِلتی وہ میرے چہرے پر لگا دی جاتی تھی جس کی وجہ سے میرے چہرے کا رنگ سانولا لگتا تھا۔





عائزہ نے اپنا انداز بھی مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ اب مزید گریس فل اور با وقار نظر آتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More