پاکستانی سیاستدانوں کی خوبصورت بیٹیاں اداکارؤں سے کم نہیں، کہیں یہ شوبز انڈسٹری کا حصہ تو نہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 24, 2020

پاکستان کے نامور سیاستدان جو ناصرف سیاسی معاملات دیکھتے ہیں بلکہ ایک گھر بھی چلاتے ہیں، اپنی فیملی کو اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت دیتے ہیں۔ کچھ سیاستدانوں کے بچوں سے عوام واقف بھی ہیں جبکہ بہت سے ایسے سیاسی لوگ ہیں جن کے بچوں سے یقیناً آپ نا واقف ہوں گے۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی سیاستدانوں اور ان کی بیٹیوں سے مِلواتے ہیں۔


عندلیپ عباس اور انکی بیٹی زینب عباس

عندلیپ عباس پاکستان تحرکِ انصاف کی کافی متحرک کارکن ہیں۔ عندلیپ عباس رکنِ قومی اسمبلی بھی ہیں۔ ان کی بیٹی سے کون ناواقف ہو گا۔ زینب عباس جو کہ پی ایس ایل کے دوران ہونے والے پروگرامز میں مختلف تبصرہ نگاروں کی میزبانی کرتی ہیں جبکہ ایک اسپورٹس پریزینٹر بھی ہیں۔ زینب عباس سیاست کے حوالے سے اپنی ماں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی سیٹ جیت کر حلف لینے کے موقع پر زینب اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں۔



یوسف رضا گیلانی اور ان کی بیٹی فضاء گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا شمار پاکستان کے نامور سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے لئے وزیرِاعظم کی خدمات بھی پیش کیں۔ یوسف رضا گیلانی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ یوسف گیلانی کی بیٹی فضاء گیلانی کا اپنا ایونٹ مینیجمنٹ کا بزنس ہے۔ وہ پیپر منٹ ایونٹ کی سی ای او ہیں جبکہ چند سماجی سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آتی ہیں۔ 2019 میں فضاء گیلانی کے خلاف گھریلو عدالت کی جانب سے اریسٹ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ فضاء پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو اپنے سابق شوہر سے مِلنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ فضاء کی اپنے شوہر سے 2009 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔



شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان مزاری

شیریں مزاری پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ہیں اور قومی اسمبلی کی کافی متحرک کارکن بھی ہیں۔ ان کی بیٹی ایمان حاضر مزاری ایک پختہ شخصیت کی مالک لڑکی ہے۔ گزشتہ سالوں میں ایمان اپنے دئیے گئے بے باک بیانات کی وجہ سے کافی عرصہ تک خبروں کی زینت بھی بنی رہیں۔ ایمان مزاری نے بھی ایک وقت پر پی ٹی آئی کی کارکن کی حیثیت سے کام کیا لیکن پھر سیاست چھوڑ دی تھی ہاں البتہ ایمان مزاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔



جہانگیر ترین اور ان کی بیٹی سحر ترین

جہانگیر ترین کا شمار پاکستان کے معروف ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے۔ سحر ترین ان ہی کی بیٹی ہیں۔ سحر ترین پاکستان کی نمایاں فیشن ڈیزائنر ہیں۔ سحر اسٹوڈیو ایس ڈیزاینز کی فاؤنڈر اور کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اگر ہم یہ کہیں کہ سحر ترین حقیقی معنوں میں ایک آرٹسٹ ہیں تو غلط نا ہوگا۔ سحر ترین دو بچوں کی والدہ بھی ہیں۔


سلمان تاثیر کی بیٹی شہربانو تاثیر

سلمان تاثیر پاکستان کے نامور سیاستدانوں میں سے ایک تھے جنہیں بدقسمتی سے اپنے ہی سیکورٹی گارڈ نے قتل کردیا تھا۔ شہربانو تاثیر ایک سماجی کارکن ہیں جبکہ کچھ اخبارات اور میگزین کے لئے لِکھتی بھی ہیں۔ شہربانو تاثیر فیشن انفلوینسر بھی ہیں۔


غلام مصطفٰی کھر اور ان کی بیٹی آمنہ حق

غلام مصطفٰی کھر جو پاکستانی سیاستدان ہیں، ماضی میں پنجاب کے چیف منسٹر اور گورنر رہ چکے ہیں۔ پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ آمنہ حق غلام مصطفٰی کی بیٹی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہی آمنہ شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ کر بیرونِ ملک شفٹ ہو گئی ہیں۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More