دنیائے کرکٹ کے تیز ترین پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے بھارت کی تعریف کی ہے۔
شعیب اختر کے تبصرے کی ایک پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے حوالے سے سابق بھارتی بیٹسمین نے دعوی کیا کہ شعیب اختر بھارت کے گن گاتے ہیں۔
ہندوستانی بلے باز سہواگ کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا میں بزنس چاہئے تو ہماری تعریف تو انہیں کرنی ہی پڑے گی، تب ہی انہیں بزنس حاصل ہوسکتا ہے۔
پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اس حوالے سے وریندر سہواگ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا تنگ نظر نہیں ہوں جتنا وہ سمجھ رہے ہیں، سہواگ کےسر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسہ ہے۔