سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے ایک اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی تصویر فیس بک پر لیک کر دی ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر دیکھا جا چکا ہے کہ بھولا ریکارڈ کی کئی تصاویر حریم شاہ کے ساتھ ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے حوالے سے اہم مواد بھی موجود ہے۔
بھولا ریکارڈ نے تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے پوسٹ پر اسٹیٹس میں لکھا کہ وہ حریم شاہ سے متعلق بہت کچھ جانتے ہیں مگر وہ نہیں چاہتے کہ کسی کی بدنامی کا باعث بنیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے بیڈروم میں بیٹھی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک جوس کا گلاس بھی موجود ہے۔ اور ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی ہیں جو کہ بیڈ پر براجمان ہیں۔
اس سے قبل حریم شاہ اور بھولا ریکارڈ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں شاپنگ مال اور دیگر جگہوں پر دیکھا گیا تھا۔