ہماری ویب | Apr 01, 2015
ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک(جماعت نہم دہم) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015جو 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں اُنکے امتحانی پروگرام (Date Sheet) کا اجراء بمعہ امتحانی مراکز کی تفصیل بروز جمعہ 3 اپریل 2015سے ٹاؤن کی سطح پر کیا جائے گا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے: 3 اپریل کو نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال اور شاہ فیصل ٹاؤن۔4 اپریل کو ملیر ، بن قاسم ، لانڈھی، کورنگی، صدر، کیماڑی، سائٹ، بلدیہ ، اورنگی، لیاری اور گڈاپ ٹاؤن کو امتحانی پروگرا م کا اجراء کیا جائے گا۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے مجاز نمائندے کو امتحانی پروگرام وصول کرنے کے لئے صبح 09:30 تا شام 5: 00 بجے تک بھیج دیں۔امتحانی پروگرام بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال بلاک Bپہلی منزل سے جاری کیا جائے گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More