میٹرک بورڈ، کراچی: پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء

ہماری ویب  |  Mar 24, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق درجہ نہم و دہم جنرل گروپ پرائیویٹ امتحان برائے ۲۰۱۵ کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء امیدواروں کی طرف سے مہیا کردہ رہائشی پتوں پر ۲۵ مارچ ۲۰۱۵ سے شروع کردیا جائے گا ۔ اگر امیدواروں کو ۳۰مارچ ۲۰۱۵ تک ان کے ایڈمٹ کارڈز بذریعہ ڈاک موصول نہ ہوں تو وہ ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز کے حصول کے لیے فیس جمع کرنے کی اصل رسید اور بورڈ سے دئیے ہوئے سابقہ امتحانات کی دستاویزات دکھا کر ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز بورڈ ہذا کے کمرہ نمبر ۵ واقع بلا ک Aسے حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کلاس نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے ۲۰۱۵ ۷ اپریل ۲۰۱۵ سے شروع ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More