بی اے سال اول پرائیویٹ امتحانات 2013کے نتائج

ہماری ویب  |  Mar 02, 2015

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور کے مطابق بی اے سال اول پرائیویٹ امتحانات 2013کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔یہ امتحا ن کراچی، اسلام آباد اورراولاکوٹ مراکز میں منعقد کئے گئے تھے۔ اعلامئے کے مطابق کراچی میں2260امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، ان میں سے 2115 نے شرکت کی جبکہ1400کامیاب قرار دیئے گئے۔یوں کامیاب امیدواروں کی فیصد 66.19 رہی۔اسلام آباد مرکز میں32امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ان میں29نے شرکت کی جبکہ 25کامیاب قرار دیئے گئےیوں کامیاب امیدواروں کی فیصد 86.21 رہی۔راولا کوٹ میں98امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ان میں 67نے شرکت کی اور63کامیاب قرار دیئے گئے یوں کامیاب امیدواروں کی فیصد 90.03 رہی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More