پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز

ہماری ویب  |  Mar 02, 2015

پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔جن میں 22 لاکھ 66 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کیلیے 826 جبکہ پنجاب بھر میں 3 ہزار 4 سو 95 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور سے 4 لاکھ 51 ہزار طلبہ امتحانات میں شریک ہیں۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے 17 سو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ لاہور میں موبائل انسپکشن ٹیموں کی تعداد 2 سو 51 ہے۔اس موقع پر تمام امتحانی مراکز اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More