اِمتحانی مراکز کے تعین کیلئے طلباء کی سہولت کو مدِنظر رکھا جائے گا۔ حورمظہر

ہماری ویب  |  Feb 26, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق نویں دسویں جماعت کے سالانہ اِمتحان جو ۷ اپریل ۲۰۱۵؁ سے منعقد ہونگے ان طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز کے تعین کے لیے ٹاؤن کی سطح پر اسکولوں کا تعین کیا جائیگا جیسا کے ماضی میں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اس سال امتحان مراکز جامعہ این ۔ای ۔ڈی۔، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے ۔ مسز حور مظہر سیکریٹری بورڈ نے اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شریک ہورہے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ ان طلباء کا امتحانی مرکز مندرجہ بالاتعلیمی ادراروں میں قائم کئے جائیں۔ لہذا ماضی کی طرح والدین ، اساتذہ اور امیدواروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاؤن کی سطح پر ایسے امتحانی مراکز کا تعین کیا جائے گا جہاں پر امیدواروں کو بہترین سہولتیں میسّر ہوں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More