جامعہ کراچی: ایم اے سال آخر پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Feb 24, 2015

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال آخر( پرائیویٹ ) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء انگلش ،بین الاقوامی تعلقات اوراسلامک اسٹڈیز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق انگلش کے امتحانات میں 57 طلباء شریک ہوئے، 06 طلباء کوسیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ،جبکہ 51 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلباء کا تناسب 10.53% فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات کے امتحانات میںبشریٰ حیدر بنت سید آفاق حیدر ے پہلی پوزیشن ،انوسیہ نذیر بنت نذیر مسیح دوسری بکہ اقصیٰ زینب بنت حسین علی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 1582 طلباء شریک ہوئے،74 طلباء کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 858 طلباء کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More