انٹر کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ

ہماری ویب  |  Feb 21, 2015

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹربورڈ کے ضمنی امتحانات 2014ء میں ناکام رہنے والے ایسے امیدواروں کیلئے جو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ہیں امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام امیدوار بروز جمعرات 26 فروری 2015ء سے منگل 10 مارچ 2015ء تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولرو پرائیویٹ ، آرٹس ریگولر و پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے لئے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ تمام ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجوں میں جمع کروائیںجبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ 11 مارچ سے 16 مارچ تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 17مارچ سے 20مارچ تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 24 مارچ سے 27مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کیساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار جو ابھی تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے وہ بھی 24مارچ سے 27مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More