ضمنی امتحانات: ناکام امیدواروں کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہماری ویب  |  Feb 20, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق ایسے امیدوار جو ضمنی امتحانات برائے سال 2014ء میں شریک ہوئے تھے مگر کامیابی حاصل نہ کرسکے اور سالانہ امتحانات برائے سال 2015ء میں شرکت کے خواہشمند ہیں ان کے امتحانی فارم 23فروری سے 2ارچ تک بغیر لیٹ فیس کے وصول کئے جائیں گے جبکہ 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3مارچ سے 6مارچ تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 9مارچ سے 12مارچ تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ 13مارچ سے 17مارچ اور 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18مارچ سے 20مارچ تک وصول کئے جائیں گے۔ ان تاریخوں میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ تمام امتحانی فارم نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ اور عسکری کمرشل بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ میں جمع ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More