میٹرک بورڈ: ضمنی امتحان کی مارکس شیٹس اور اسکروٹنی فارمز

ہماری ویب  |  Feb 18, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحان برائے سال 2014کی مارکس شیٹ تیار ہوگئی ہیں اور ان کا اجراء 19فروری 2015بروز جمعرات سے کیا جائے گا۔ اسکولوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے نمائندے کو مارکس شیٹس وصول کرنے کے لئے دفتری اوقات (09:30 to 5:00)میں بھیج دیں۔ مارکس شیٹس بورڈ ہذا کے گراؤنڈ فلور کاوئنٹر سے اتھارٹی لیٹر دکھا کر وصول کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ میٹرک بورڈ کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اسکروٹنی فارمز 10 مارچ 2015 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More