تعلیمی اعلانات برائے /18/02/2015

ہماری ویب  |  Feb 18, 2015

جامعہ کراچی کے سینٹر برائے پلانٹ کنزرویشن کے تحت فلاور شو بروز بدھ18 فروری کو شام 4بجے بوٹینکل گارڈن جامعہ کراچی میں منعقد ہورہا ہے جس میں مختلف اقسام کے نایاب پھول رکھے جائینگے۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے جبکہ سردار یاسین ملک بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین نایاب پھولوں کے اقسام کے بارے میں شرکاء کو بریفینگ بھی دیںگی۔ ٭ جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق ممتاز سلسلہ لیکچر جمعرات19 فروری کو صبح گیارہ بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگا جس میں ڈین اور ڈائریکٹر آئی بی اے انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر عشرت حسین کلیدی لیکچر دینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کے بعد شعبہ زولوجی داخلہ برائے سال 2015 ء ماسٹرز مارننگ پروگرام کی ایم ایس سی کی طالبہ مائرہ جبار بنت عبدالجبار فارم نمبر33100 رول نمبر7653کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کا داخلہ فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More