تعلیمی اعلانات برائے /06/02/2015

ہماری ویب  |  Feb 06, 2015

جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میںبغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کیلئے 6900روپے فیس کے ساتھ11فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2008 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیںاورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے تحت آئوٹ گوئنگ اورسابق طلبہ (صبح وشام پروگرام)کے طلبا وطالبات کیلئے ضمنی امتحان برائے 2014ء کا آغاز9؍مارچ سے ہورہا ہے۔ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند صبح کے طلباوطالبات اپنے سمسٹر امتحانی فارم وفیس10 سے 18 فروری تک 500روپے فی کورس کے اعتبار سے جمع کراسکتے ہیںجبکہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19سے27؍فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔شام کے طلباوطالبات 1000روپے فی کورس کے اعتبار سے 10 سے18؍ فروری تک اور 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ19سے27؍فروری تک اپنے سمسٹر فارم جمع کراسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More