علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے داخلے

ہماری ویب  |  Feb 06, 2015

ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی‘ ریجنل کیمپس حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیمسٹر بہار 2015 ءکے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے مختلف پروگرامز کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ 2015 ءہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیمسٹر میں پیش کیے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹسز کے لئے علاقائی دفاتر و رابطہ دفاتر کے علاوہ سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس نیشنل بینک آف پاکستان و دیگر کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More