تعلیمی اعلانات برائے /29/01/2015

ہماری ویب  |  Jan 29, 2015

جامعہ کراچی کے چوبیسویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کیلئے ریہرسل جمعہ30جنوری کو صبح 10بجے ولیکا گرائونڈ میں منعقد ہوگی۔وہ طلبہ جوڈگری حاصل کررہے ہیں انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ریہرسل سے ایک گھنٹہ قبل پہنچ جائیں۔٭جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولر سال اول، دوم اور کمبائنڈ کے ایسے طلبہ جو پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2013ء میں شرکت کرچکے ہیںوہ سالانہ امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے لئے اپنے امتحانی فارم 3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم جبکہ کمبائنڈ کے لئے 5200روپے فیس کے ساتھ5؍فروری تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2004ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیںانہیں سالانہ امتحانات 2014ء میں شرکت کے لئے امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہونگے۔٭جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول کا 30جنوری اور سال دوم کا 31جنوری 2015کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیاگیا ہے لہٰذا 30 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 6مارچ کو جبکہ سال دوم کا 31 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 5مارچ کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More