24واں انٹرا بورڈ سائنس مقابلہ پوسٹر سازی 2014کا انعقاد

ہماری ویب  |  Jan 27, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی کی سیکریٹری حور مظہر کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سائنس فائونڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ، کراچی کے اشتراک سے 24واں انٹرا بورڈ سائنس مقابلہ پوسٹر سازی 2014کا انعقاد 27 جنوری 2015کو صبح 10بجے سے شام 3بجے تک بورڈ ہذا میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مقابلہ کا عنوان ہے:(طالب علموں کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے نقصانات)تفصیلات کے مطابق کراچی ریجن کے تقریباً 106اسکول جن میں نجی اور گورنمنٹ اسکول شامل ہیں کہ 292طلبہ و طالبات شریک ِ مقابلہ ہونگے۔ اس مقابلہ میں ججز کے فرائض آرٹ سے وابستہ ماہرین انجام دیں گے۔ طلبہ و طالبات کے لیے تمام تر سہولیات مقابلہ کے حوالے سے مہیا کردی گئی ہیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More