آئی ٹی پروگرام میں داخلے کیلئے فارم

ہماری ویب  |  Jan 26, 2015

جامعہ کراچی کے شعبہ ریاضی کے تحت آئی ٹی پروگرام میں داخلے برائے 2015 ء کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ انفارمیشن سسٹم، ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس میں ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ بھی شامل ہیں جو ایک سالہ مدت پر مشتمل ہیں۔ سرٹیفکیٹ ڈپلومہ میں چھ ماہ پر مشتمل 09پروگرام ہیں جن میں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیولپمنٹ، مارکیٹنگ، مینجمنٹ اینڈ ای کامرس، ریسورس اینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ہیمومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ لیبر لاء، لیڈرشپ مینجمنٹ اور اکائونٹنگ سوفٹ ویئر شامل ہیں۔ اسی طرح سول ٹیکنالوجی اِسکل انہانسمنٹ سرٹیفکیٹ پروگرام میں بھی چھ ماہ کے تین کورسز ہیں ان کورسز میں کنسٹرکشن مینجمنٹ، کوانٹیٹی سروئنگ اینڈ کاسٹنگ اور کنکریٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند 500روپے کے عوض داخلہ فارم سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی اور آئی ٹی آفس پروگرام اولڈ کمپیوٹرسائنس بلڈنگ جامعہ کراچی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فارم 30جنوری تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی داخلہ فہرست2 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ داخلہ فیس کی وصولی 2تا6 فروری کی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More