ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز

ہماری ویب  |  Jan 19, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز 16فروری 2015بروز پیر بورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں صبح 10بجے سے ہوگا۔مقابلہ کا شیڈول اورانٹری فامز اسکولوںکو بھیج دیئے گئے ہیں فارمز نہ ملنے کی صورت میں بورڈ ہذا کے ریسرچ سیکشن سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ تمام کراچی بورڈ سے سے الحاق شدہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان اپنے اپنے اسکولوں کے جماعت نہم۔دہم کے خواہشمند طالب علموں کی شرکت ہفتہ طلبہ میں یقینی بنائیں۔ہفتہ طلبہ درج ذیل شیڈول کے تحت منعقد ہو گا جس میں 16فروری مقابلہ حُسن قرأ ت سو رۃ العدیٰت(پارہ نمبر30)، 17فروری مقابلہ نعت خوانی، 18فروری مقابلہ اُردو تقریرعنوان ہے( عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں نظر آتی ہے انکو اپنی منزل آسمانوں میں) ، 19فروری مقابلہ ملّی نغمہ، 20فروری مقابلہ انگلش تقریر۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More