تعلیمی اعلانات برائے 22/09/2014

ہماری ویب  |  Sep 22, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر سال دوم اور (سال اول و دوم باہم) سپلیمنٹری امتحانات برائے2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحان میں کل9408 طلبا وطالبات شریک ہوئے۔ فرسٹ ڈویژن میں238 جبکہ سیکنڈ ڈویژن میں 3073 طلبا وطالبات کامیاب ہوئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 35.19 فیصد رہا۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحان میں کل216 طلبہ وطالبات شریک ہوئے، اے گریڈ میں 35 ، بی گریڈ میں 110 جبکہ سی گریڈ میں09 طلبہ وطالبات کامیاب ہوئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 71.30 فیصد رہا۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26 ستمبر 2014ء توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 3400 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور 6000 روپے فیس برائے (سال اول ودوم باہم) کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل ہونگے جبکہ ایسے طلبہ جو2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ واضح رہے کہ2000 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ کے لئے سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More